Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

امریکی صدارتی انتخاب، اندازوں میں بھاری اُلٹ پھیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 10, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 
واشنگٹن//ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں جنہوں نے اپنی حریف ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن پر واضح برتری حاصل کرتے ہوئے 45ویںصدر کے لئے منگل کو ہونے والا انتخاب جیت لیا۔انھوں نے288جبکہ ہیلری کلنٹن نے 215الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ۔ وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کے لئے امیدوار کو 270ووٹ درکار ہوتے ہیں۔بدھ کو نیویارک میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس کامیابی پر اپنی جماعت کی قیادت اور اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ہلری کلنٹن نے انھیں فون کر کے مبارکباد دی ہے ۔نومنتخب صدر نے بین الاقوامی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان (ٹرمپ) کی انتظامیہ میں امریکہ "ہر کسی سے شفاف انداز میں پیش آئے گا" اور "دشمنی کی بجائے اتفاق" پر نظر رکھے گا۔ٹرمپ اپنی اہلیہ ملانیا اور بیٹے بیرن ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر آئے اور خوشی کا اظہار کرنے والے اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ "مجھے ابھی سیکرٹری کلنٹن (ہلری کلنٹن) کی کال آئی۔ انھوں نے مجھے مبارکباد دی، اور میں نے انھیں اور ان کے خاندان کو ایک بہت ہی مشکل مہم کا حصہ رہنے پر مبارکباد دی ۔نو منتخب صدر نے کہا کہ انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا اور اب فوری طور پر امریکی عوام کے لیے کام کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ان کا کہناتھا’’ہم ایسا کام کریں گے کہ جس سے امید ہے کہ آپ کو اپنے صدر پر فخر ہو گا۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، یہ ایک زبردست شام ہے اور یہ دو سال کا عرصہ بھی زبردست رہا۔ مجھے اس ملک سے محبت ہے ‘‘۔ڈونالڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے پاس ایک زبردست اقتصادی منصوبہ ہے جس سے ترقی کو دوگنا کر کے امریکہ کو دنیا کی طاقتور ترین اقتصادی قوت بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ''میں اپنی سرزمین کے ہر شہری کے ساتھ عہد کرتا ہوں کہ میں تمام امریکیوں کا صدر ہوں گا‘‘۔نو منتخب نائب صدر مائیک پینس نے اسٹیج پر آکر ٹرمپ کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ "امریکی عوام نے فیصلہ دے دیا اور انھوں نے اپنا نیا فاتح منتخب کر لیا۔ امریکہ کو اس کا نیا صدر مل گیا۔ میں بیان نہیں کر سکتا کہ یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے کتنا فخر کا موقع ہے کہ مجھے آپ (ٹرمپ) کے نائب کے طور پر کام کرنا ہے"۔ارب پتی تاجر ٹرمپ نے منگل کو اپنی حریف سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کے خلاف ایک حیران کن کامیابی حاصل کی اور انتخابات کے بارے میں لگائے گئے بیشتر اندازے غلط ثابت ہوئے ۔یہ ایسے امیدوار کے لیے غیر متوقع کامیابی ہے ، جو اس سے قبل کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں رہا اور جس نے امریکہ کی تاریخ میں ایک غیر روایتی انتخابی مہم چلائی۔بدھ کی صبح تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ریپبلکن ٹرمپ نے ڈیموکریٹ ہلری کلنٹن کے 215 الیکٹورل ووٹوں کے مقابلے میں کم ازکم 288 ووٹ حاصل کر لیے تھے۔ ٹرمپ کو اکثریتی الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے باوجود انہیں ملنے والے مقبول ووٹوں کی تعداد کم ہو سکتی ہے ۔1963ء کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ وائٹ ہاؤس میں صدر کا کوئی نو عمر لڑکا رہائش اختیار کر سکے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا کے بیٹے بیرن ٹرمپ اپنے والدین کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مقیم ہونے جا رہے ہیں۔اس سے قبل جان کینیڈی جونیئر وہ آخری کم سن لڑکے تھے جو وائٹ ہاؤس میں رہے اور اپنے والد صدرجان ایف کینیڈی کے قتل ہونے کے بعد اپنی والدہ اور بہنوں کے ہمراہ انھیں یہ صدارتی رہائش گاہ چھوڑنا پڑی۔دس سالہ بیرن کے دو بڑے بھائی اور بہنیں ہیں جو کہ ٹرمپ کی پہلی دو شادیوں میں سے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلے چند روز کے دوران موسم گرم رہیگا | جموں وکشمیرمیں شدت کی گرمی پڑنے کا امکان
جموں
سانبہ سیکٹر میں آپریشن سندور کے دوران | 50 ملی ٹینٹوں کی دراندازی کی کوشش ناکام: بی ایس ایف
جموں
۔ 4ہزار سابق فوجیوں کی تعیناتی کو حتمی منظوری | اہم تنصیبات کی حفاظت پر مامور کیے جائیں گے :سینک بورڈ
جموں
تدریسی عملے کی کمی سے دوچار سرکاری سکولوں میں کنڈر گارٹن کی تین اضافی کلاسوں کا بوجھ نظام تعلیم پر اثر انداز صوبہ جموں میں قائم ہزاروں کنڈر گارٹن میں مددگار آیازکی تقرری میں لمبی تاخیر کا شاخسانہ،جلد ہی تقرری عمل میں آئے گی :حکام
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

پاکستانی شیلنگ سے سرحدی دیہات کے مہلوکین||رشتہ داروں کیلئے ملازمت کا اعلان ایل جی کا دورہ راجوری و پونچھ، متاثرین سے ملاقات،،کہامرکز مزیدمعاونت کرے گا

May 21, 2025
صفحہ اول

کی منظوری JKBOSE اکتوبر-نومبر امتحانی سیشن بحال

May 21, 2025
صفحہ اول

غیر مجاز ویب سائٹس پر پابندی عائد

May 21, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گولہ باری سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ میں سے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی:منوج سنہا

May 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?