نیویارک// امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے فیس بک کے بانی کو متنبہ کیا ہے کہ زکربرگ بہتر ہے سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ادھر فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈیٹا چوری کے حوالے سے 87 ملین صارفین سے رابطہ کرکے انہیں اس بارے میں آگاہ کرے گی۔کمپنی کے مطابق متا ثرہ صارفین کو ان کی نیوز فیڈ پر تفصیلی میسج کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ان صارفین میں سے اکثریت ان کی ہے جنہوں نے اپنی معلومات 'ڈیٹا انالیٹیکس' فرم کے ساتھ شیئر کی تھیں،جن میں سے 70ملین افراد کا تعلق امریکہ سے ہے ۔ تمام 2.2 بلین فیس بک صارفین کو بھی'پروٹیکٹنگ یو انفارمیشن' کا ایک ایپلیکیشن کے ساتھ نوٹس دیا جائے گا۔ایپلیکیشن میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ کون سی معلومات آپ نے شیئر کی ہیں، یہ اقدام کیمبریج انالیٹیکا کمپنی پر الزام کے باعث کیا گیا ہے ۔انا لیٹیکا کمپنی پر الزام ہے کہ انہوں نے لاکھوں امریکی شہریوں کی معلومات کو ایک سافٹ وئیر پروگرام کے تحت امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹرز پر اپنا اثرو رسوخ ڈالنے کی کوشش کی۔اس حوالے سے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس میں پیشی کی بھی تیاریاں کر لی ہیں۔ زکربرگ کے مطابق انہوں نے کمپنی کی ذمہ داری کو انجام دینے میں بڑی غلطی کی ہے ۔یو این آئی