Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

امریکی سفیر سے طالبان نمائندوں کی ملاقات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 16, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

۔17 سالہ جنگ کے خاتمے کیلئے طالبان کی شرائط پر تبادلہ خیال کیا:افغان طالبان

دوحہ// امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوج کو واپس بلانے پر بات چیت کا عندیہ دیا ہے ۔ یہ دعوی افغان طالبان کے حکام نے کیا ہے ۔ قطری  نیوز ایجنسی  کے مطابق دوحہ میں طالبان کے نمائندوں سے براہ راست ملاقات میں امریکا نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ اس حوالے سے طالبان کے 2 عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایجنسی کو بتایا کہ امریکی سفیر زلمے خلیل زاد سے طالبان نمائندوں کی ملاقات میں افغانستان میں 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان کی شرائط پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ 6 رکنی امریکی وفد طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے لیے دوحہ آیا، جہاں وہ غیر ملکی فوج کے انخلا سمیت تمام معاملات پر بات چیت کرنے پر راضی ہوگئے ہیں لیکن یہ ایک ابتدائی ملاقات تھی جس میں تمام معاملات پر تفصیل کے بجائے عام طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں مستقبل میں مزید مذاکرات کی امید ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی حکمت عملی کے تحت افغانستان میں طالبان کے خلاف امریکی افواج کی تعداد میں اضافہ کیا تھا اور اس وقت تقریباً 14 ہزار امریکی فوجی وہاں تعینات ہیں جبکہ طالبان نے پہلے یہ بات کہی تھی کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ طالبان کی جانب سے افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے علاوہ جو شرائط پیش کی ہیں ان میں طالبان قیادت پر پابندیوں کا خاتمہ، افغانستان میں قید ان کے جنگجوؤں کی رہائی اور باقاعدہ طور پر ایک سیاسی دفتر کا قیام شامل ہے ۔ واضح رہے کہ 2013 میں امریکا کی درخواست پر امن مذاکرات کے لیے دوحہ میں طالبان کا دفتر قائم کیا گیا تھا لیکن اسے جلد ہی اس وقت بند کرنا پڑا جب اس دفتر کے باہر لگے جھنڈے کے باعث دباؤ کا سامنا کڑنا پڑا کیونکہ یہ وہی جھنڈا تھا جو افغانستان میں طالبان کی حکومت کے دوران لہرایا گیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینے کے باوجود طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات سے انکار کردیا تھا اور افغان حکومت کو 'امریکی کٹھ پتلی' قرار دیا تھا۔ افغان طالبان کئی مرتبہ امریکا سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں جس کے بعد جولائی 2018 میں امریکا کی جانب سے طالبان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس سلسلے میں دونوں فریقین کے مابین قطر میں رسمی ملاقات بھی ہوئی تھی جبکہ امریکا نے افغانستان میں امریکی سفیر خلیل زاد کو رواں ماہ 4 اکتوبر کو خصوصی نمائندے کی ذمے داری سونپی تھی۔ امریکا اور طالبان نمائندوں کے درمیان ملاقات کے حوالے سے پاکستان کے لیے طالبان کے سابق سفیر عبدالسلام ضعیف جو اس وقت دوحہ میں موجود ہیں، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا نے افغانستان سے فوج کے انخلا کے معاملے پر تبادلہ خیال کا فیصلہ کیا ہے ۔یو این آئی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال
شدید بارش سے چھترال کے متعدد علاقوں کا رابطہ ایک مرتبہ پھر منقطع نیاتعمیر شدہ پل بارش اور سیلاب کے آگے برائے نام ثابت ، مقامی لوگ بے حال
پیر پنچال
اثر خبرکا | چاند نگر میں صفائی اور پانی کی صورتحال پرجے ایم سی حرکت میں سیوریج کا مین ہول بند کردیا،صفائی ستھرائی کی گئی،لوگ خوش
جموں
ریاستی درجہ بحالی کے حق میں جموں میں کانگریس کا احتجاج | پولیس نے راج بھون مارچ ناکام بنایا،آج دہلی کی طرف مارچ ہوگا
جموں

Related

برصغیر

۔7 کروڑ سے زیادہ بچوں کے آدھار | سکولوں کے ذریعے اپ ڈیٹ شروع کئے جائیں گے

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?