واشنگٹن//ڈیموکریٹک صدارتی عہدے کے امیدوار جوبائڈن اوہیو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تین فیصد کی سبقت بنائے ہوئے ہیں۔
امریکہ کے صدارتی عہدے کے امیدوار کےلئے اوہیو ریاست میں جیتنا اہم ہے۔
جاری الیکشن نتیجے کے مطابق بائڈن کو 50.8 فیصد اور ٹرمپ کو 47.9 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
پچھلے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ نے اس ریاست میں جیت حاصل کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق دیگر کچھ اہم ریاستوں اور شہروں میں بائڈن نے کامیابی حاصل کی ہے تاہم حتمی نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے۔