نئی دہلی// بھارت نے امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے حکم نامے میں استعمال کی گئی اصطلاح ’’ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر‘‘ کو کوئی اہمیت نہیں دی ہے۔ بھارتی وزرات داخلہ کے ترجمان گوپال بھگلے نے کہا ’’بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر‘‘ کی اصطلاح محض ہمارے موقف کی توثیق کرتی ہے کہ سید صلاح الدین سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصطلاح سٹیٹ دیپارٹمنٹ دہشت گردی پر جاری ہونے والی سالانہ رپوٹ میں کرتا ہے جن میں سال 2010سے لیکر سال 2013کے دوران بھارت کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ اٹھانے کے بعد بھی استعمال ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کا لگاتار یہ موقف رہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ بھگلے نے کہا کہ اس معاملے پر کافی عرصے سے بات چل رہی تھی۔