عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ کے کہنے پر ہندوستان کا روس سے تیل خریدنا بند کرنا اچھے دنوں کی علامت نہیں ہے، اس لیے امریکہ کے سامنے ‘ہتھیار ڈالنا’ نہیں چاہیے۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ اب پاکستان کو تیل دے رہا ہے اور ہندوستان کو اپنے روایتی دوست روس سے تیل خریدنے سے روک رہا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مودی کے دور حکومت میں ہندوستان کے نہیں پاکستان کے لیے اچھے دن آ چکے ہیں۔
مسٹر کھیڑا نے کہاکہ “ہتھیار ڈالو۔ مودی امریکہ کے کہنے پر دوست ملک روس سے تیل خریدنا بند کر رہا ہے، جب کہ امریکہ نے خود ہندوستان کے دشمن ملک پاکستان کے ساتھ تیل کا معاہدہ کیا ہے۔ ہندوستان پر اب بھی 25 فیصد ٹیرف اور غیر اعلانیہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے، لیکن پاکستان پر صرف 19 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ روس ہندوستان کا روایتی اتحادی رہا ہے لیکن اب ہندوستان کی پالیسیوں سے مایوس ہو کر پاکستان کے ساتھ ایک بڑی ریلوے لائن بنا رہا ہے۔ اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مودی کی وجہ سے کہاں اچھے دن آئے ہیں، ہندوستان میں یا پاکستان میں۔
کانگریس لیڈر نے کہاکہ ’’باقی کے لیے عقلمند کے لیے اشارہ ہی کافی ہے اور احمق کے لیے تو بینائی بھی کافی نہیں ہے۔‘‘
امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالنا اچھے دنوں کی علامت نہیں: کانگریس
