واشنگٹن// امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفباری نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے۔
اس برفباری سے کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق 73 فیصد امریکہ اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے اور بیشتر اموات ٹینیسی، ٹیکساس، شمالی کیرولینا، کینٹکی اور لیوزیانا میں ہوئی ہیں۔