شنگھائی//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پیرس موسمیاتی معاہدے سے باہر نکلنے کے فیصلے کو چین نے 'عالمی جھٹکا' قرار دیتے ہوئے مسٹر ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس سے امریکہ میں روزگار بڑھے گا۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی آج کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال کوئی بھی ملک موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لئے عالمی کوششوں کی قیادت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ چین نے 2007 میں گرین ہاؤس گیس کے اخراج کے معاملے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا تھا لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پیرس موسمیاتی معاہدے سے امریکہ کے الگ ہونے کے بعد چین اس معاہدے کو عالمی قیادت دے کر اپنی اس شبیہ کو بہتر بنا سکتا ہے ۔لندن//برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کو پیرس موسمیاتی معاہدے سے باہر نکالنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئي ہے ۔آج مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ اور ٹریسا مے کے درمیان ٹیلیفون پر اس سلسلے میں بات چیت کے بعدڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ٹریسا مے نے مسٹر ٹرمپ کے فیصلے پر اپنی مایوسی ظاہر کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ برطانیہ پیرس موسمیاتی معاہدے کے تئیں پابند عہد ہے ، جیسا کہ انہوں نے حال ہی میں جی-7 کی میٹنگ میں واضح کیا تھا۔معاہدے میں امریکہ نے وعدہ کیا تھا کہ 2025 تک 2005 کی سطح سے اپنے اخراج کو 26 سے 8 فیصد کم کیا جائے گا۔ رائٹر ۔