Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

’امریکہ کااحمقانہ فیصلہ عوامی سطح پر مسترد‘

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 2, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
 مظفرآباد//”متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے کہاہے کہ دنیا کے امن کو تہہ و بالا کرنیوالے امریکہ، بھارت اور اسرائیل سب سے بڑے دہشتگرد ہیں، ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیر میں حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں، مجھ جیسے فریڈم فائیٹر کو صرف بھارت کی خوشنودی ، پاکستان کی اقتصادی راہداری اور ایٹمی قوت کی وجہ سے دہشتگرد قرار دیا گیا، اصل مسئلہ پاکستان دشمنی ہے، امریکی پابندیوں کو کشمیری عوام نے جوتے کی نوک پر رکھ کرمسترد کردیا ہے، تحریک آزادی پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ جاری و ساری رکھیں گے۔8جولائی برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے موقع پر مظفرآباد میں جبکہ 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر راولاکوٹ میں عظیم الشان کانفرنسز کرینگے“۔ ان خیالات کا اظہار سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کونسل کی قیادت سیکرٹری جنرل شیخ جمیل الرحمان، مفتی محمد اصغر کشمیری، شمشیر خان، مولانا عتیق الرحمان دانش، عزیر احمد غزالی، محمد اصغررسول ، خواجہ فاروق احمد، عبدالعزیز علوی، جان محمد، مشتاق الاسلام، شیخ عقیل الرحمان سمیت سیاسی و دینی رہنماﺅں و عمائدینکی موجودگی میں شہر مظفرآباد کے سینٹرل پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے آئین اور دستور میں درج ہے کہ غاصب ملک اور افواج کے خلاف مغلوب عوام اپنی آزادی کیلئے کسی بھی طرح کی جدوجہد کریں وہ ان کا بنیادی حق ہے۔ 1947میں بھارت نے جموں کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر قبضہ کیا، جبکہ ایک حصہ مقامی ریاستی عوام نے خود آزاد کروایا، بھارت نے اقوام متحدہ میں جا کر حق خودارادیت کا وعدہ کیا اور قرار داد پر دستخط کیئے پانچ جنوری 1949ءمیں سیز فائر لائن معرض وجود میں آئی ، جواہر لال نہرو نے خود وعدہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائےگا، کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی قرارادادوں اور بھارتی وزیراعظم کے وعدے پر عملدرآمد کیلئے۔42سال پرامن جدوجہد کی مگر انہیں ہمیشہ ظلم و تشدد سے روکا گیا، خواتین کی آبروریزی، مساجد کو جلانے، کشمیریوں کی نسل کشی جاری رہی ،جموں کشمیر کے عوام کا جمہوری حق دبایا گیا۔ عالمی طاقتوں نے جموں کشمیر کی عوام کو بھارت جیسے غاصب ملک کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا۔ اس تحریک کے ذریعے مجاہدین نے کبھی بھی کسی سول ، مسلم یا غیر مسلم کو نشانہ نہیں بنایا، خواتین کا احترام کیا گیا، املاک کو نذر آتش نہیں کیا گیا، لوٹ مار نہیں کی بلکہ مجاہدین نے امام المجاہدین ، پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کے تحت اپنی عسکری جدوجہد شروع کی اور آج تک جاری ہے۔ سید صلاح الدین نے کہاکہ اس تحریک میں نوجوان بچے ، خواتین ، مرد ، بوڑھے سب شامل ہیںاور سب آزادی مانگ رہے ہیں۔ ساڑھے اکیس سالہ برہان مظفر وانی کو ایک ان کاونٹر معرکہ میں دو ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا۔ جس کے بعد کشمیر میں تحریک انتفاضہ شروع ہوئی ، برہان کا جنازہ تاریخ کا بڑا جنازہ تھا کرفیوکے باوجود ساڑھے سات لاکھ کشمیریوں نے اس جنازہ میں شرکت کی، صرف جموں کشمیر نہیں بلکہ برہان مظفر وانی کا غائبانہ نماز جنازہ آزادکشمیر، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پڑھا گیا میں اُس عظیم مجاہد اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں مگر بھارت نے برہان کی شہادت کے بعد صرف بارہ ماہ میں ظلم و بربریت کے وہ بڑے ریکارڈ قائم کئےجس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ سید صلاح الدین نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ وہ نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا جس میں سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا جاری کردہ یہ نوٹیفکیشن مبہم ہے کیونکہ امریکہ سمیت عالمی اداروں نے دہشتگرد اور حریت پسند کی جو تعریف بیان کی ہے امریکہ اُس پر پورا نہیں اترا۔۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی حماقت کی وجہ سے امریکہ کی جانبداری سامنے آگئی ہے۔ امریکہ وہ ملک ہے جس نے جنگ عظیم دوئم میں ستر لاکھ لوگوں کا قتل عام کیا، افغانستان ، عراق، سمیت کئی ممالک میں حکومتیں ختم کر کے وہاں پر لاکھوں لوگوں کو شہید کیا، ہیرو شیما اور ناگا ساکی کے شہریوں پر جہنم نازل کی گئی، لاکھوں انسانوں کو سترسال قبل موت کی وادی میں دھکیلا ، یہی امریکہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی حمایت کرتا ہے اور آج کشمیریوں کے زخموں پر ٹرمپ نے مودی کے کہنے پر نمک چھڑکا ہے۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیریوں کی تحریک کا داعش، القاعدہ یا طالبان سے کوئی تعلق نہیں عالمی دہشتگرد گروہوں کو امریکہ ، اسرائیل اور بھارت اسلحہ اور فنڈز دے رہا ہے اور وہ کشمیر میں بد امنی پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی کردار ادا کرنے کی قطعی ضرورت نہیں کیونکہ جموں کشمیر میں سیاسی قیادت سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق، سید شبیر شاہ ، محمد یاسین ملک سمیت دیگر قائدین کے پاس موجود ہے وہ کماحقہ کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوںنے پریس کانفرنس کے آغاز میں کہا کہ امریکہ کے اس احمقانہ فیصلہ کے بعد جب میں کوہالہ سے آزادکشمیر کی حدود میں داخل ہوا تو عوامی استقبال اور منوں پھولوں کی پتیوں کے نچھاور ہونے کے مناظر دیکھ کر میرے جذبات کو تقویت ملی کیونکہ یہ پہلی بار عوام نے اس قدر بڑا اور فقید المثال استقبال کیا جو مظفرآباد شہر تک دیکھا گیا، گوادر سے لے کر نیلم تک جو بھی دہشتگردی ہو رہی ہے اس میں براہ راست بھارت ملوث ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے کشمیریوں کے جذبہ حریت مزید بڑھا ہے، پریس کلب میں پریس کانفرنس سے قبل نیلم پل سے پریس کلب تک شہریان مظفرآباد میں تاریخ ساز استقبال کیا جس سے میرے جذبات مزید مہمیز ملی ہے، انشاءاللہ کشمیریوں کو جلد آزادی ملے گی۔ سید صلاح الدین نے کشمیر کے مظالم دنیا کے سامنے عیاں کرنے اور فریڈم فائیٹر کو امریکہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دینے کے بعد آزادکشمیر و پاکستان کے میڈیا نے جو رول ادا کیا اس سے امریکہ کے منہ پر طمانچہ لگا جس پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ 
 

مظفرآباد میں صلاح الدین کا والہانہ استقبال 

مظفرآباد//متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین، امیر حزب المجاہدین سید صلاح الدین احمد کو نیلم چوک سے مجاہدین کے دستے نے اپنے گھیرے میں ریلی کی صورت میں گیلانی چوک لایا جہاں عوام کے جم غفیر جن میں تاجران، علمائے کرام، طلبائ، سول سوسائٹی ، نوجوانوں اور بچوں نے فقید المثال استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے لگائے، سید صلاح الدین قدم بڑھاﺅ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں سے فضاءگونج اٹھی۔ کمانڈر صلاح الدین کا قافلہ آزادی کے نعروں میں ساتھرا موڑ پہنچا جہاں پر ہزاروں لوگوں نے جن میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان، مذہبی جماعتیں، مہاجرین و انصار نے استقبال کیا، نعرے لگائے، سید صلاح الدین گاڑی سے باہر نکل کر شرکاءکے نعروں کا جواب دیتے رہے ، وہاں پر موجود شرکاءنے جب جذباتی نعرے لگائے تو صلاح الدین نے ہاتھ ہلا کر انہیں خوش آمدید کہا ۔ اسی طرح قافلہ پریس کلب پہنچا جہاں پر ہال اور مین شاہراہ عوام سے بھر چکی تھی۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ
برصغیر
راجوری میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، اسکولوں کو بندرکھنے کا اعلان
پیر پنچال
ہوٹل سونمرگ گلیشیر کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز احمد وانی کو صدمہ ،والدہ انتقال کر گئیں 
تازہ ترین
کلائی کے مقام پر بھاری پسی گرآنے کے باعث جموں پونچھ شاہراہ بند
پیر پنچال

Related

کشمیر

ریاسی انتظامیہ نے بڈھا امرناتھ یاتراکے انتظامات کو حتمی شکل دی یاترا کی پرامن، محفوظ اور باوقار تکمیل کیلئے تمام محکمہ جات کو مشترکہ کوششوں کی ہدایت

July 21, 2025
کشمیر

محکمہ جل شکتی حکومتی نظروں سے اوجل ۔4ڈویژنوں کی 141میں سے95واٹر سپلائی سکیمیں فلٹریشن پلانٹوں کے بغیر

July 21, 2025
کشمیر

کشتواڑ کے جنگلات کھنگالنے کا آپریشن جاری کئی مطلوب ملی ٹینٹوں کی موجودگی کا خدشہ

July 21, 2025
کشمیر

پولیس کانسٹیبل کا حراستی تشدد ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?