امریکہ نے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
واشنگٹن //امریکہ نے حزب المجاہدین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔دو ماہ قبل سید صلاح الدین کو امریکہ نے عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے’جن تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے انہیں مکمل طور پر الگ تھلگ کرنے کیلئے امریکی مالیاتی سسٹم سے دور رکھا جاتا ہے تاکہ وہ ان رقومات کو دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال نہ کرے‘۔اسکے علاوہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ایجنسیوں کو اس بارے میں اعانت فراہم کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے۔دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے حزب المجاہدین کے ان ذرائع کو محدود کردیا جائیگا جن کی مدد سے وہ کارروائیاں انجام دیتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر اثرات جو اس پابندی سے پیدا ہونگے وہ امریکہ میں اسکی مدد و اعانت فراہم کرنے والے لوگوں کی جائیداد ضبط کرنے یا مذکورہ تنظیم کے کھاتے منجمند کرنا شامل ہے۔اسکے علاوہ کسی کو بھی حزب کیساتھ کسی بھی قسم کے روابط رکھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *