عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/ہندوستانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف اپنے حملے میں آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے دوران اپنے بی -2 بمبار طیاروں کو اڑانے کے لئے ہندوستانی فضائی حدود کا استعمال نہیں کیا۔
حکومت ہند کے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ “کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی فضائی حدود کو امریکہ نے آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے دوران ایران کے خلاف ہوائی جہاز اڑانے کے لئے استعمال کیا تھا۔ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے دوران امریکہ نے ہندوستانی فضائی حدود کا استعمال نہیں کیا تھا۔”
پی آئی بی نے ثبوت کے طور پر امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کی پریس بریفنگ کا لنک منسلک کیا، جس میں جنرل ڈین کین نے امریکی طیاروں کے استعمال کردہ روٹ کی وضاحت کی ہے۔ جنرل ڈین کین کے مطابق جمعہ کی درمیانی شب اور ہفتہ کی صبح کے درمیان بموں سے لدے سات بی-2 اسپرٹ بمبار اسٹرائیک پیکج میں “ہندوستانی سرحد کی مخالف مغرب کی طرف سے آئے تھے۔
امریکہ نے ایران کے خلاف ہندوستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی: حکومت
