واشنگٹن// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) سے بری طرح متاثر ملک امریکہ میں اس کے متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر کے20102567 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں اس موذی وبا سے اب تک347542 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔