واشنگٹن//امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہاں اس وبا سے اب تک 3،00،01،245 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 5،45،053 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ 2020 کو کووڈ – 19 کو عالمی وبا قرار دیاتھا۔