یو این آئی
واشنگٹن//امریکہ کی ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں سنیچر کی شب فائرنگ میں چار افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔برمنگھم پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی آف الباما کے نزدیک فائیو پوائنٹس ساتھ کے علاقے میگنولیا ایونیو کے 2000بلاک پر ایک مصروف علاقے میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور ایک بعد میں یونیورسٹی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے کئی دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔حکام کا خیال ہے کہ فائرنگ میں متعدد مسلح افراد ملوث تھے۔ اتوار کی صبح تک اس معاملے میں کوئی ملزم پکڑا نہیں جا سکا تھا۔