امریکہ میں شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے تصرف بل پر دستخط کئے

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو تصرف بل پر دستخط کرکے امریکہ میں گزشتہ 35 دنوں سے جاری جزوی شٹ ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسٹر ٹرمپ نے ‘اضافی تصرف بل 2019’ پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس کے تحت 15 فروری تک وفاقی حکومت کے اخراجات کے لئے فنڈز مختص کیا گیا ہے ۔اس بل میں امریکہ۔میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈیموکریٹک اور ری پبلکن رہنما آئندہ تین ہفتوں تک اس معاملے پر بات چیت کرکے حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے ۔جمعہ کے روز مسٹر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا اور امریکہ۔میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کئے جانے پر بات چیت ناکام ہونے پر دوبارہ شٹ ڈاؤن کی دھمکی دی۔اس سے قبل جمعہ کے روز مسٹر ٹرمپ اور کانگریس لیڈر شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے ایک معاہدے پر متفق ہو گئے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *