واشنگٹن// امریکہ میں منیسوٹا اسٹیٹ کی جیوری نے افریقی۔امریکی شہری جارج فلائڈ قتل معاملہ میں منی پولس کے سابق پولیس افسر ڈیرک چوون کو قصوروار قرار دیا ہے۔
جیوری نے چوون کو سیکنڈڈگری مرڈر، تھرڈ ڈگری مرڈر اور سیکنڈ ڈگری کے الزامات میں قصوروار قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ مذکورہ سیاہ فام کے قتل کیخلاف امریکہ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔