واشنگٹن //امریکی ریاست ٹیکساس میں جمعہ کو دیر گئے آنے والے شدید سمندری طوفان 'ہاروی' کی شدت میں تو بتدریج کمی آ رہی ہے لیکن حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اب سیلاب اور بگولے ایک نئے خطرے کے طور پر سامنے آئے ہیں۔طوفان کے باعث اب تک دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ وسیع پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے جن کا اندازہ لگانے کے لیے بھی کام جاری ہے۔ہیوسٹن میں موسم کی پیش گوئی کرنے والوں نے متنبہ کیا ہے کہ اتوار کو مختلف علاقوں میں 25 سینٹی میٹر تک بارشیں ہو سکتی ہیں جس سے سیلاب کا خطرہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ ہیوسٹن کے علاقوں میں جمعہ سے اب تک کم از کم سات بگولے رونما ہو چکے ہیں۔ٹیکساس سٹی کی بندگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بندرگاہ کو بند کر دیا گیا اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے بعد توقع ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اسے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ فی الوقت یہاں سے کسی بھی طرح کی سمندری آمدورفت کی اجازت نہیں ہے۔راک پورٹ کے میئر سی جے ویکس نے علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔ ہفتہ کو دیر گئے ہیوسٹن ایمرجنسی آپریشنز کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک گاڑی کے پاس ایک خاتون کی لاش بھی ملی۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ حکام کے لیے اب سب سے بڑی تشویش "شدید سیلابی صورتحال" کے بارے میں ہے جو کہ ساحلی علاقوں میں نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔سمندری طوفان کے باعث بعض علاقوں میں 50 سینٹی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔جمعہ کو یہ سمندری طوفان 209 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواو¿ں کے ساتھ ساحلی قصبے راک پورٹ سے ٹکرایا تھا جو کہ کورپس کرسٹی شہر سے زیادہ دور نہیں ہے۔اس قصبے میں گھروں، تجارتی مراکز اور تعلیمی اداروں کو طوفان سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ہفتہ کی صبح تین لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی جس کی بحالی کی کوششیں بھی ساتھ ساتھ جاری رہیں اور رات دیر گئے تک بھی دو لاکھ صارفین تک بجلی بحال نہیں کی جا سکی تھی۔ادھر امریکی کوسٹ گارڈ کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ ٹیکساس صوبے کے راک پورٹ میں آنے والے ھارو¸ طوفان کی وجہ سے جہاز واپس بندرگاہ جانے کے قابل نہیں ہے اور کوسٹ گارڈ اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین امریکی جہاز میکسیکو کی خلیج میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان میں تقریبا 20 ہزار مسافر بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو کو عارضی طور پر جمعہ کو نیو اورلینس کے لئے لے جایا گیا اور تیسرا اب میکسیکو کوجمیل میں پھنسا ہوا ہے ۔ کوسٹ گارڈ کے کمانڈر کیون آڈٹ نے کہا، ''جہاز راں کے ساتھ ہم روزانہ بات چیت کر رہے ہیں اور گیلے وسٹون پورٹ اتھارٹی مسلسل موقع کی تلاش میں مصروف ہیں تاکہ سمندر میں پھنسے ہوئے ان جھازوں کو واپس ان کی جگہ بھیجا سکے ''۔واضح رہے کہ امریکہ میں ٹیکساس صوبے کے راک پورٹ میں آنے والے ھارو¸ طوفان میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے ۔ راک پورٹ کے میئر چارلس جیو وکس نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی شخص کی لاش ساحلی علاقے میں پائی گئی ہے ۔رائٹر۔