Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

امریکہ دھمکی نہ دے، ہمارے تجربے سے سیکھے: خواجہ آصف

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 25, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 اسلام آباد//پاکستان کے وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے اپنے ملک سے متعلق امریکی رہنمائوں کے سخت بیانات پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کو الزام تراشیوں سے باز رہنے اور انسدادِ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے تجربات سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان پر اپنے ہاں موجود دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائیوں کے مطالبات کرتے ہوئے انتباہی بیانات اور نائب امریکی صدر مائیک پنس کے اس بیان پر کہ امریکہ پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے ایک بار پھر دونوں ملکوں کے درمیان سخت بیان بیازی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ہفتہ کو ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پاکستانی وزیرِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد منظور ہونے اور افغانستان میں جاری جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کے اضطراب کا باعث ہیں۔ان کے بقول، "امریکہ پاکستان کو دھمکی نہ دے اور الزام نہ لگائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تجربے سے سیکھے اگر یہی مشترکہ مقصد ہے تو۔پاکستان کی ان یقین دہانیوں کے باوجود کہ اس نے اپنے ہاں تمام دہشت گرد نیٹ ورکس ختم کر دیے ہیں، امریکہ کی طرف سے ایسے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کا مطالبہ دہرایا جا رہا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کے بقول مبینہ طور پر پاکستانی سرزمین استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں حملے کر رہے ہیں۔تاہم اس کشیدہ ماحول میں پاکستان کے سفارتی اور عسکری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اعتماد پر مبنی باہمی تعلقات ہی مثبت پیش رفت کا راستہ ہیں۔فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کے الزام سے باہمی تعاون پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز" سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ آخری مراحل میں ہے اور اسے وہاں موجود افغان فورسز اور بین الاقوامی افواج نے ہی لڑنا ہے۔"ہم جو تعاون ضروری ہے وہ کرنے کو تیار ہیں اور کر بھی رہے ہیں لیکن الزام تراشیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔"ان کے بقول پاکستان نے سرحد پر اپنی جانب موثر نگرانی کے انتظامات کیے ہیں اور فوجی کارروائیوں کے باعث فرار ہو کر افغانستان جانے والے عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستانی فورسز کارروائی نہیں کر سکتیں۔ایک روز قبل ہی پاکستان کے ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ میں بات کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ وہ بدستور پرامید ہیں کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت سے ان اختلافات کو دور کیا جا سکتا ہے۔اس اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ امریکہ حافظ سعید کی گرفتاری میں مدد کے لیے مقرر ایک کروڑ ڈالر انعام کا تذکرہ کرتا دکھائی دیتا ہے اور اس کی طرف سے پاکستان میں ایک بار پھر یک طرفہ کارروائی کا خدشہ موجود ہے۔اس پر سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ یکطرفہ کارروائی کے مضمرات کے تناظر میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کا جائزہ لیا گیا ہے۔دفاعی امور کے سینئر تجزیہ کار اور پاکستانی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل طلعت مسعود کہتے ہیں کہ امریکہ اگر اپنی پالیسی کے لیے ضروری سمجھے گا تو وہ یکطرفہ کارروائی کر بھی سکتا ہے لیکن یہ بہت افسوسناک امر ہو گا۔وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی طرف سے تعاون پر تیار تو ہے لیکن "اگر امریکہ مْصر ہے کہ اس نے پاکستان پر دباؤ بڑھانا ہے تو وہ کئی طرح کے اقدام کر سکتا ہے جیسے کہ امداد بند کرنا یا پھر جیسے ایران پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں ویسی پابندیاں عائد کر کے تو اس سے پاکستان کو بہت نقصان ہو گا۔"ان کے بقول امریکی انتظامیہ کی طرف سے تندوتیز بیانات اور دباؤ موجودہ حالات میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال کے تناظر میں سودمند ثابت نہیں ہوں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

July 5, 2025
برصغیر

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی | دولہا سمیت 8افراد کی موت، وزیر اعظم کا اظہار رنج،معاوضے کا اعلان

July 5, 2025
برصغیر

ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں | ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم مودی کاخطاب

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?