واشنگٹن// جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے نمٹنے کیلئے امریکہ نے جولائی سے قبل دنیا بھر میں 8 کروڑ کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ کے’کوویکس پروگرام‘ کے تحت جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اورکیربیائی جزائر کے ممالک کو ترجیح دی جائے گی۔
یاد رہے کہ امریکہ نے اس سے قبل دنیا کو 6 کروڑ کووڈ 19 ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔