اسلام آباد// پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکہ کی جانب سے فوجی امداد پر روک لگانے کے بعد کہا کہ اس کا ہمیشہ سے ہمارے ملک کے تئیں رویہ دغاباز دوست کا رہا ہے ۔آصف نے ایک انٹرویو میں کہا، "امریکہ کا رویہ کبھی بھی ساتھی یا دوست کا نہیں رہا۔ امریکہ ہمیشہ دغاباز دوست رہا''۔غور طلب ہے کہ امریکہ نے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے نام کی دہشت گرد تنظیموں پر کارروائی کرنے میں پاکستان کے ناکام رہنے اور اپنی سرزمین پر ان کی پناہ گاہ کو ختم کرنے میں ناکام رہنے پر اسلام آباد کو دفاعی ا مداد کے طور پر 900 ارب ڈالر سے زیادہ مالی امداد اور فوجی ساز وسامان کی فراہمی کل روک دی۔امریکہ نے کہا ہے کہ جب تک افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان مناسب کارروائی نہیں کرتا اس وقت تک اسے ملنے والی سیکورٹی امداد پر روک رہے گی۔ ٹرمپ کی ٹویٹس آنے کے بعد بھی چین نے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اس کی حمایت کی تھی۔ چین کی جانب سے کی گئی سفارتی اور مالی امداد نے بھی پاکستان کے ہاتھوں کو مضبوط کیا ہے ۔