Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

امریکہ ایران سے نیا جوہری معاہدہ کرنے کے لیے کوشاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 29, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
وارسا//امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے سقم دور کیے جائیں گے‘ دوسری جانب ایران نے معاہدے پر مزید کوئی بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن گزشتہ ایک ہفتے سے یورپ کے دورے پر تھے اور اس بات کا اظہار انہوں نے اس دورے کی آخری منزل پولینڈ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے حوالے سے ورکنگ گروپ نے کا م شروع کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے میں موجود سقم دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے اور دیکھا جار ہا ہے کہ اس معاہدے کے جاری رہنے کے کیا امکانات ہیں اور ان میں ایران کو کیا کردار ادا کرنا ہوگا۔ٹیلرسن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہہ کی تھی کہ اگر معاہدے میں ضروری تبدیلیا ں نہیں کی گئیں تو امریکا اس معاہدے سے باہر نکل جائے گا۔ اس کے بعد ہونے والے اس دورے میں برطانیہ فرانس اور جرمنی – معاہدے کے تمام عالمی فریقوں نے اس پر کام کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سحر سے قبل اندھیر ا بہت شدید ہوجاتا ہے۔ ورکنگ گروپ کام کررہا ہے کہ اصول طے کیے جاسکیں اور یہ جانا جائے کہ ان کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اس مرحلے پر ایران کو مذاکرات میں کس حد تک ملوث کرنا ہے۔امریکی صدر نے جوہری معاہدے کے ساتھ ایک اور سائیڈ معاہدے کے نہ ہونے کی صورت میں امریکی پابندیاں نہ اٹھانے کا عندیہ دیا تھا جس کے تحت ایران کسی بھی قسم کی ایٹمی سرگرمیاں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع نہیں کرسکے گا۔ امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بھی سخت پابندیا ں عائد کی جائیں۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے اس معاہدے پر مزید کسی قسم کی گفت وشنید اور نئی شرطوں کو شامل کرنے کے خیال کو رد کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے امریکی صدر کے اعلان کے بعد روس کا دورہ کیا تھا اور اس عالمی معاہدے پر روس کی حمایت حاصل کرنے کے بعد ٹویٹر پر ایک تنبیہہ آمیز پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ’’ ہرفریق اس بات پر متفق ہے کہ معاہدے کے تمام تر فریق اس کی شقوں کے تحت اس کی پاسداری کریں۔ عالمی نیوکلیئر ایجنسی تصدیق کرچکی ہے کہ ایران معاہدے کی پاسداری کررہا ہے اور اس معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے امریکا کی جانب سے مکمل پاسداری ضروری ہے‘‘۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آخری مرتبہ ایران کے جوہری معاہدے کی توثیق کررہے ہیں تاکہ یورپ اور امریکہ معاہدے میپائے جانے سنگین نقائص کو دور کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ اگر کسی بھی وقت انہیں اندازہ ہوا کہ اس طرح کا معاہدہ نہیں ہوسکتا تو وہ معاہدے سے فوری طور پر دستبردار ہوجائیںگے۔ ایران پر پابندیوں میں نرمی کی توثیق ہونے پرنرمی میں مزید 120 دن کا اضافہ ہوگیا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ نے امریکہ کی نئی پابندیوں اور معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کے جواب میں ملک کے میزائل پروگرام اور پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنز کے لیے 50 کروڑ ڈالر فنڈز مختص کرنے کی منظوری بھی دے دی تھی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

بین الاقوامی

محفوظ سطح پر سمجھی جانے والی فضائی آلودگی بھی دل کے دورے کی موجب

July 4, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کی ایران کوپھر دھمکی

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔7 مسافر طیارے واپس ایران منتقل | ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا گیا

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔ 24گھنٹوں میں 94فلسطینی جاں بحق | غزہ میں قیامت صہیونی فوج کا خان یونس خالی کرنے کا انتباہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?