Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

امریکہ اور طالبان کے درمیان رابطوں کا خیر مقدم کرتے ہیں: پاکستان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 23, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
اسلام آباد //پاکستان نے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے حالیہ 'براہِ راست رابطوں' کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ایک عرصے سے اس بات پر زور دیتا آ رہا ہے کہ افغان تنازع کا حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے اور یہ بات باعثِ اطمینان ہے کہ اب دیگر فریق بھی اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں۔پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے یہ بات امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد کے خطے کے حالیہ دورے میں جمعرات کو کہی۔خلیل زاد اپنے اس دورے کے دوران افغانستان، متحدہ عرب امارات اور قطر گئے تھے جہاں طالبان کا سیاسی دفتر واقع ہے۔؎اطلاعات کے مطابق انہوں نے قطر میں طالبان کے نمائندوں کے ساتھ افغان تنازع کو بات چیت سے حل کرنے کے معاملے پر تبادلہ  خیال بھی کیا تھا۔جمعرات کو معمول کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان براہِ راست رابطوں سے آگاہ ہے اور وہ اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد کے گزشتہ ماہ دورہ   اسلام آباد کے دوران پاکستانی حکام سے ہونے والی بات چیت میں افغان امن عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔زلمے خلیل زاد نے اپنے دورے کے اختتام پر اتوار کو کابل میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ طالبان کے ساتھ امن معاہدہ اپریل 2019ء تک طے پا جائے گا۔دوسری طرف طالبان نے خلیل زاد کے ساتھ ہونے والے رابطوں کو ابتدائی بات چیت قرار دیتے ہوئے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ ان کے اور خلیل زاد کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے بارے میں کسی ڈیڈ لائن کے معاملے پر بات ہوئی تھی۔افغانستان میں امن و مصالحت کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے خلیل زاد کا ایک ماہ کے دوران خطے کا یہ دوسرا دورہ تھا۔اگرچہ امریکہ کے دفترِ خارجہ نے پہلے یہ کہا تھا کہ اس دورے کے دوران وہ پاکستان بھی جائیں گے لیکن بعد ازاں پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا تھا کہ خلیل زاد کا دورہ  پاکستان طے ہونا ابھی باقی ہے۔جمعرات کو ایک بار پھر ترجمان دفترِ خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی چینلز کے ذریعے خلیل زاد کے دورہ  اسلام آباد کی تاریخ طے کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان جلد اتفاق ہو جائے گا۔پریس بریفنگ کے دوران گزشتہ ماہ اسلام آباد سے اغوا ہونے والے پشاور پولیس کے افسر طاہر داوڑ کی لاش افغانستان سے ملنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال ہر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امید ہے کہ افغان حکومت پاکستانی پولیس افسر کے قتل کی تحقیقات کرے گی اور اس بارے میں اسلام آباد کو آگاہ رکھا جائے گا۔جب ترجمان دفترِ خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان اور افغانستان طاہردواڑ کے ہلاکت کی مشترکہ تحققیات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے طور پر اس معاملہ کی تحقیقات کر رہا ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ افغانستان بھی اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔انہوں نے طاہر داوڑ کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لاش کی افغانستان میں برآمدگی اور بعد ازاں پاکستان حوالگی ایک تکلیف دہ مرحلہ تھا۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ابھی تک افغانستان نے اس معاملے سے متعلق پاکستان کے ساتھ کسی طرح کی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے پر کانگریس کا جنتر منتر پر مظاہرہ
برصغیر
ریاستی درجہ بحالی کا مطالبہ :کانگریس نے کبھی بھی تعاون نہیں مانگا:وزیراعلیٰ عمرعبداللہ
برصغیر
لیفٹیننٹ گورنر نے ملی ٹینسی سے متاثرہ خاندانوں کیلئےمخصوص ویب پورٹل کا افتتاح کیا
برصغیر
امرناتھ یاترا: ساڑھے تین ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترین

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کا استعفیٰ منظور، پارلیمنٹ میں سیاسی ردعمل اور آئینی پیشرفت جاری

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترین

بھارتی فوج کو امریکہ سے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی کھیپ موصول، فوج نے اہم سنگ میل قراردیا

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترین

نائب صدر کے دفتر کو ہماری عدم شرکت سے آگاہ کیا گیا تھا:نڈا

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی 2بجے تک ملتوی

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?