Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

امریکہ اور برطانیہ میںبرقی آلات لانے پر پابندی کا اطلاق شروع

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 27, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
واشنگٹن //امریکہ اور برطانیہ جانے والی پروازوں میں مسافروں کو اپنے دستی سامان میں لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور ڈی وی ڈی پلئیرز لے جانے پر پابندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون سے زیادہ بڑے الیکٹرونک آلات دوران سفر اپنے ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔متحدہ عرب امارت کی ایمرٹس ایئرلائن نے ایسے انتظامات کیے ہیں جن کے تحت مسافر جہاز میں سوار ہونے سے پہلے تک الیکٹرانکس آلات کو استعمال کر سکیں گے لیکن ایسے مسافر جنھیں اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے فلائٹ تبدیل کرنی پڑتی ہے وہ اپنے سفر کے دوسرے حصے میں الیکٹرانک آلات رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔امریکہ نے آٹھ مسلمان ملکوں کے مسافروں پر الیکٹرانکس امریکہ لانے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ برطانیہ نے چھ مسلمان ملکوں کیمسافروں پر دوران پرواز برقی آلات اپنے ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی ہے۔برطانیہ نے جن چھ ممالک سے آنے والے مسافروں پر برقی آلات لانے کی پابندی عائد کی ان میں مصر، ترکی، اردن، سعودی عرب، تیونس اور لبنان شامل ہیں۔امریکہ نے جن نو فضائی کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے ان میں اردن کی فضائی کمپنی، رائل جارڈینین' مصر کی فضائی کمپنی ایجپٹ ایئر، ترکی کی فضائی کمپنی، ٹرکش ایئرلائن، سعودی عریبین ایئر لائن، کویت ایئر لائن، مراکش کی فضائی کمپنی، رائل ایئر ماروکو، قطر ایئر لائن، متحدہ عرب امارات کی الامارات، اور اتحاد ایئر لائن شامل ہیں۔جن ہوائی اڈوں سے امریکہ جانے والی پروازوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اردن کے دارالحکومت اومان کا کوئین عالیہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مصر کا قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ترکی کا اتاترک ایئرپورٹ استنبول، سعودی عرب میں جدہ کا کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ، مراکش کا محمد پنجم انٹرنیشنل ایئرپورٹ، قطر کا حماد انٹرنیشنل دوحا، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابوظہبی کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔برطانیہ کی پابندی کے مطابق مسافر ایسا کوئی برقی آلہ جس کی لمبائی چھ اعشاریہ تین انچ اور چوڑائی تین اعشاریہ سات انچ سے زیادہ ہو اپنے ساتھ رکھنے کا مجاز نہیں ہے۔ عام طور پر سمارٹ فونز کی لمبائی اور چوڑائی مقررہ کردہ حد سے کم ہوتی ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے امریکہ اور برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اس پابندی کو ختم کریں۔امریکہ کی ہوم لینڈ سیکورٹی نے برقی آلات پر پابندی کی وجہ جہازوں میں ہونے والیدھماکے بتایا تھا۔ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اکتوبر2015 میں مصری فضائی حدود میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کی مثال دی جو ایک سافٹ ڈرنک کے ڈبے میں چھپائیگئے بم سے تباہ ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں 224 لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔گذشتہ برس صومالیہ میں ایک طیارے کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جبکہ ایک لیپ ٹاپ پھٹ گیا تھا جس میں باردوی سامان چھپایا گیا تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

بین الاقوامی

اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی جاں بحق یہودی آبادکاروں کی نمازیوں سے بھری مسجد جلانے کی کوشش

May 22, 2025
بین الاقوامی

نیتن یاہوکی جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط

May 22, 2025
بین الاقوامی

۔7 لاکھ 17 ہزار عازمین مقدس سرزمین پہنچ گئے

May 22, 2025
بین الاقوامی

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے2 کارکن قتل

May 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?