سرینگر/جموں کشمیر پیپلز مؤمنٹ کے چیئر مین شاہ فیصل نے ''شیو کی سر زمین'' پر امرناتھ یاتریوں کا استقبال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ٹرین سروس کی معطلی کا خاتمہ ہونا چاہئے۔
مؤمنٹ کے چیئر مین نے ایک ٹویٹ میں کہا'' سال رواں کے دوران الیکشن ایام میں گذشتہ 30سال میں پہلی بار کشمیر شاہراہ کو شہری نقل و حرکت کیلئے بند کیا گیا اور اب اس کو پھر سے بند کیا گیا ہے۔ہم شیوکی سرزمین پر یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں لیکن یہ کرفیو ہٹنا چاہئے''۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی ریلوے نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاترا کے دوران قاضی گنڈ سے بانہال تک ریلوے سروس معطل رہے گی۔یہ معطلی دن میں صبح دس بجے سے بعد بعددوپہر تین بجے تک جاری رہے گی۔
اس سال کی یاترا15اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔