جموں// امرناتھ یاتریاں پرہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف جموں میں نیشنل کانفرنس نے حکومت کی امرناتھ یاتریوں کیلئے معقول حفاظتی یقینی بنانے میں ناکام رہنے کاالزام لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔یہاں بلاک مڑھ میں نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈروسابق وزیراجے سدھوترہ کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے چندروزقبل اننت ناگ میں امرناتھ یاتریوں پرہوئے حملہ کی مذمت کی گئی ۔اس دوران مظاہرے کی قیادت پارٹی کے سابق وزیر اجے سدھوترہ نے کہاکہ مہذب سماج میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اورتمام پارٹیاں کو سیاست سے دوررہ کر دہشت گردوں کے خلاف لڑائی لڑنی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی ومرکزی حکومت امرناتھ یاتریوں کی حفاظت یقینی بنانے میں مکمل طورپرناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ثابت ہوچکاہے کہ دونوں حکومتیں کھوکھلے نعروں اوردعوئوں پرکھڑی ہیں۔انہوں نے مہلوک یاتریوں کے اہل خانہ سے تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے مہلوک یاتریوں کے لواحقین کیلئے 20 لاکھ روپے اورزخمیوں کو5لاکھ روپے فی یاتری کوبطورمعاوضہ دینے کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرصوفی سنتوں اورمندروں کی سرزمین ہے اوریہاں کاآپسی بھائی ہرصورت میں بحال رکھاجاناچاہیئے۔اس موقعہ پر سورن سنگھ، سب گھسیٹارام، چوہدری نذیراحمد، اندرپال سنگھ، پیاراسنگھ، شام لال چوہدری ،دیوان سنگھ، کیپٹن اوم پرکاش ، منگل داس، امن سنگھ، سنجیوکمار، راکیش کمار، رامیشور شرما، ماسٹرپرس رام، سورج پرکاش، راجندرشرما، ماسٹرپرس رام، سورج پرکاش، راجندرشرما، کیمت لال، گھارسنگھ، رندھیرسنگھ، سدوگرسینی، کامیشور گنڈوترہ، ماسٹر لال چند، گلشن کمار لاڈی اوردیوی دتہ نے بھی خطاب کااظہارکیا۔