سرینگر/ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے جمعرات کو جموں میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی ،جس کے وہ چیئر مین بھی ہیں۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ اس سال امرناتھ یاترا46ایام پر مشتمل ہوگی اور یہ یکم جولائی2019کو شروع ہوکر15اگست2019کو اختتام کو پہنچ جائے گی۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ آج منعقد ہوئی میٹنگ میں سبھی ممبران سے شرکت کی اور اس میں سالانہ امراناتھ یاترا کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔