سرینگر/حکام نے منگل کو کہا کہ اس سال جاری امر ناتھ یاترا کے دوران اب تک کے29دنوں میں مجموعی طور پر3لاکھ20ہزار یاتریوں نے گپھا میں شیو لنگم کے درشن کئے ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ آج صبح مزید1,175یاتری جموں سے کشمیر کی طرف روانہ ہوگئے۔
اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ ابھی تک3,21,410یاتریوں نے گپھا میں شیو لنگم کے درشن کئے ہیں۔
اس سال کی امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوگئی اور یہ15اگست تک جاری رہے گی۔