سرینگر/حکام نے بدھ کو بتایا کہ چار امرناتھ یاتری گذشتہ24گھنٹوں کے دوران گپھا کی طرف جاتے ہوئے فوت ہوگئے، اس طرح اس سال اب تک جاری امرناتھ یاترا کے دوران مرنے والوں کی تعداد30ہوگئی ہے۔
حکام نے کہا کہ تین یاتری منگل کو گپھا کی طرف سفر کے دوران فوت ہوگئے جبکہ آج ایک اور یاتری لقمہ اجل بن گیا۔
چار یاتریوں کے فوت ہونے سے اس سال امرناتھ یاترا کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد30ہوگئی ہے۔
مہلوکین میں 26یاتری،2رضاکاراور2فورسز اہلکار شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 40افراد یاترا کے دوران بیمار یا زخمی ہوگئے ۔
اس سال امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوگئی اور یہ 15اگست تک جاری رہے گی۔