عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر/سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے ہفتے کی صبح سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ یاتریوں کا چوتھا قافلہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 6 ہزار 9 سو 79 یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ 311 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ ان یاتریوں میں 5 ہزار 1 سو 96 مرد، 1 ہزار 4 سو 27 خواتین، 24 بچے اور 3 سو 31 سا دھو اور سادھوئیں شامل تھیں۔ان کا کہنا ہے کہ 4 ہزار 2 سو 26 یاتری 161 گاڑیوں میں ننون بیس کیمپ کے لئے جبکہ 2 ہزار 7 سو 53 یاتری 151 گاڑیوں میں بالتل کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔حکام نے بتایا کہ اس تازہ قافلے کے ساتھ اب تک جموں بیس کیمپ سے 24 ہزار 5 سو 28 یاتری کشمیر کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔حکام نے ہفتہ کو بتایاکہ 3جولائی سے تقریباً40ہزار یاتریوںنے امرناتھ گھپامیں حاضری دی ۔انہوںنے کہاکہ ہفتہ کی صبح یاتریوںکے قافلے دونوں راستوں سے روانہ ہوئے۔