عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو امرناتھ یاترا کے آغاز پر یاتریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیو کے ‘درشن’ ان کے پیروکاروں میں بے پناہ توانائی پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ سالانہ امرناتھ یاترا ہفتہ کو شروع ہوئی جب یاتریوں کی پہلی کھیپ بالتل اور ننون کے جڑواں بیس کیمپوں سے3,880 میٹر اونچے غار کے لیے روانہ ہوئی۔مودی نے X پر ہندی میں ایک پوسٹ میں کہا”امرناتھ یاترا کے آغاز پر تمام یاتریوں کو میری دلی نیک خواہشات، بابا برفانی کے درشن سے وابستہ یہ یاترا عقیدت مندوں میں بے پناہ توانائی پیدا کرتی ہے،تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد‘‘۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت محفوظ اورہموار یاترا کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ شاہ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ انتظامات کر رہی ہے کہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔شاہ نے ہندی میں ‘X’ پر لکھا”امرناتھ یاترا ہندوستانی ثقافت کی روایت پرستی اور تسلسل کی ایک ابدی علامت ہے۔ یہ یاترا آج سے شروع ہو رہی ہے، میں تمام عقیدت مندوں کو درشن کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے مزید کہا”وزیر اعظم کی قیادت میں، حکومت عقیدت مندوں کے محفوظ، ہموار اور خوشگوار سفر کے لیے پرعزم ہے اور حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن انتظام کیا ہے کہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔”