Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

امرناتھ یاترا کا سلسلہ جاری جموں بیس کیمپ سے8600یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ روانہ

Mir Ajaz
Last updated: July 7, 2025 11:32 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

Contents
۔4یاتری زخمیزیڈ موڑ پرگاڑی حادثے کا شکار

سرینگر//پیر کی صبح سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان 8600سے زائد یاتری جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہمالیہ میں واقع امرناتھ کی سالانہ یاترا کیلئے روانہ ہوئے۔یاترا کا آغاز 3جولائی سے دو راستوں، پہلگام(ضلع اننت ناگ)اور بالتل (ضلع گاندربل)سے ہوا ہے اور اب تک 70,000سے زائد یاتری 3,880میٹر کی بلندی پر واقع گھپامیں درشن کر چکے ہیں۔چھٹے قافلے میں 8,605 یاتری شامل ہیں جن میں 6,486 مرد، 1,826 خواتین، 42 بچے اور 251 سادھو و سادھوی شامل ہیں۔ یہ قافلہ صبح 3:30 اور 4:25 بجے کے درمیان 372 گاڑیوں میں کشمیر کے دو بیس کیمپس کی جانب روانہ ہوا۔پہلا قافلہ 3,486یاتریوں پر مشتمل تھا جو 166گاڑیوں میں نسبتا چھوٹے مگر دشوار بالتال راستے سے روانہ ہوا، جبکہ دوسرا قافلہ 5,119یاتریوں پر مشتمل تھا جو 206 گاڑیوں میں 48 کلومیٹر طویل روایتی پہلگام راستے سے روانہ ہوا۔یہ بدھ کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا قافلہ تھا، جب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو جموں سے یاترا کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ اس کے ساتھ اب تک 40,361 یاتری جموں بیس کیمپ سے وادی کشمیر روانہ ہو چکے ہیں۔رجسٹریشن کیلئے بڑی تعداد میں یاتری جموں پہنچ رہے ہیں جس کے باعث موقع پر رجسٹریشن کے کاونٹرز اور روزانہ کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے تاکہ رش کم ہو سکے۔ 3,000 سے زائد عقیدت مند ملک کے مختلف حصوں سے رجسٹریشن کے لیے جموں پہنچے ہیں۔ یاتریوں نے کہا کہ وہ 22اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے سے خوفزدہ نہیں، بلکہ وہ پوری عقیدت کے ساتھ بھگوان شیو کے درشن کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شیو بھگوان سے کشمیر سے ملی ٹینسی کے مکمل خاتمے کی دعا کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ اب تک 3.5لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن رجسٹریشن کرائی ہے۔ جموں میں 34 رہائشی مراکز قائم کیے گئے ہیں اور یاتریوں کو ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹیفکیشن (RFID) ٹیگ جاری کیے جا رہے ہیں۔ موقع پر رجسٹریشن کے لیے 12 کاونٹر قائم کیے گئے ہیں۔جموں صوبہ میں لکھن پور سے بانہال تک 50,000 سے زائد افراد کے قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 106 رہائشمراکز قائم کیے گئے ہیں۔

 

۔4یاتری زخمی

زیڈ موڑ پرگاڑی حادثے کا شکار

سرینگر// پہلگام میں چندن واری کے قریب زیڈ موڑ کے مقام پرپیر کے روز امرناتھ یاتریوں کو لے جانے والی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے، جس میں تین یاتری گجرات سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ گاڑی کا مقامی ڈرائیور بھی زخمیوں میں شامل ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ٹیکسی زیر نمبر JK03C-5073چندن واری روٹ پر اس وقت حادثے کا شکار ہو گئی جب گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور وہ سڑک سے نیچے جا گری۔زخمیوں میں تین یاتری گجرات کے رہائشی ہیں جبکہ ڈرائیور کا تعلق پہلگام سے ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت کو مستحکم قرار دیا گیا ۔مقامی پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری کارروائی شروع کر دی۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?