سالانہ امرناتھ یاترا آج شروع ہوئی جب تقریباً 2,750 یاتریوں کا ایک گروپ بیس کیمپ سے بابا برفانی کے درشن کرنے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ یاترا کو ڈپٹی کمشنر پیوش سنگلا نے اننت ناگ ضلع کے پہلگام میں ننوان بیس کیمپ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ آج سے شروع ہونے والی یاترا میں زیادہ تر پیدل — راستے میں شیش ناگ اور پنچترنی میں رات کے قیام کے ساتھ تقریبا تین دن لگتے ہیں۔ ویڈیو: عارف بلوچ، اننت ناگ