سرینگر// رواں ماہ کے اخیر میں شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے حفاظتی بندو بست مزید چست کرنے کیلئے جموں وکشمیر پولیس نے 22500اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں یاترا کے دوران مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا ۔یاتریوں کی نقل و حرکت پر سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی ،جیمر کی تنصیب ،سی سی ٹی وی کیمرہ اور بلٹ پروف بنکروں کی تعمیر ،ڈاگ سکارڑ اور سریع الحرکت دستوں کی تعیناتی یاترا روٹ پر سیکورٹی انتظامات کا حصہ ہیں ۔یاترا کو بحفاظت منعقد کرانے کیلئے فوج ،نیم فوجی دستوں اور جموں وکشمیر پولیس کی خدمات استعمال میں لائی جارہی ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس نے اس سارے عمل کیلئے پیرا ملٹری فورسز کی225کمپنیاں طلب کی ہیں ۔