سرینگر/جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے میں جمعہ کو امرناتھ گپھا کی طرف جارہے دو یاتری فوت ہوگئے۔
حکام کے مطابق 65سالہ شری کانت ساکنہ گجرات گپھا کی طرف جانے والے روایتی راستے، پہلگام کے شیشناگ علاقے میں فوت ہوگیا۔شری کانت کی موت کا سبب معلوم کیا جارہا ہے۔
ایک اور یاتری جس کی شناخت 55سالہ شیش کمار بھوشن ، ساکنہ جھارکھنڈکے طور ہوئی ہے،دوران شب نیند کی حالت میں فوت ہوگیا۔
اُس کی موت کی وجہ جاننے کیلئے بھی کارروائی جاری ہے۔