سرینگر/حکام نے سوموار کو کہا کہ امرناتھ گپھا کی راہ میں مزید تین یاتریوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین یاتریوں کی موت سے اب تک اس سال کی یاترا میں مرنے والے یاتریوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 63سالہ سندر دیوی ساکنہ راجستھان بالہ تل بیس کیمپ میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ مدھیہ پردیش کا رہنے والا35سالہ اجے مالویہ بالہ تل کے آس پاس اچانک بے ہوش کر گرگیا جس کے بعد اُسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔
حکام نے مزید کہا کہ اسی طرح پنجاب کا رہنے والا 52سالہ ڈمپل شرما گپھا کے نزدیک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔
اس سال امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی جو 15اگست تک جاری رہے گی۔