سرینگر/گورنر ستیہ پال ملک ،جو شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ،نے جمعہ کو فوری طور سے بورڈ کو تین برسوں کے لئے از سر نو تشکیل دیا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق ایس اے ایس بی کے چیئرمین کی حیثیت سے گورنر ملک نے سوامی اودیشن آنند گری جی مہاراج، پروفیسر انیتا بلاوریہ ، پنڈت بھجن سوپوری ، ڈاکٹر سی ایم سیٹھ ،آئی ایف ایس ( ر) ، ڈاکٹر دیوی پرساد شیٹھی ، ڈی سی رینہ ، ڈاکٹر سدھرشن کمار ، ترپتا دون اور پروفیسر ویشوا مورتی شاستری کو ارکان کی حیثیت سے نامزد کیا۔