Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

امداد کے متلاشیوں پرشیلنگ | 21فلسطینی کچل کر جاں بحق

Towseef
Last updated: July 16, 2025 9:46 pm
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

یو این آئی

غزہ //غزہ کے علاقے خان یونس کے اسرائیل اور امریکی حمایت یافتہ متنازع امدادی مرکز غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) ایک بار پھر خوراک کے منتظر فلسطینیوں کے لیے مقتل گاہ ثابت ہوا۔غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے مرکز پر امدادی سامان کے لیے سیکڑوں فلسطینی موجود تھے۔بدانتظامی اور غفلت کے باعث شدید بھگدڑ مچ گئی اور خوراک کے حصول کے لیے جمع ہونے والے21 فلسطینی قدموں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ ان میں سے 20 افراد کچلے جانے کے باعث جب کہ ایک شخص چاقو کے وار سے جاں بحق ہوا۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ چاقو کے وار کس نے اور کیوں کیے تھے۔ چاقو کے وار سے جاں بحق ہونے والی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ ادھر غزہ ہیومینیٹیرین فاونڈیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے مسلح جنگجووں نے امدادی مرکز پر جمع ہجوم کو جان بوجھ کر اکسایا۔ جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غلط معلومات، خاص طور پر ٹیلیگرام پر پھیلنے والی جعلی خبروں نے حالات بگاڑے اور گنجائش سے زیادہ تعداد میں لوگ امداد لینے جمع ہوگئے۔دوسری جانب حماس کے زیرِ انتظام محکمہ صحت نے بتایا کہ زیادہ تر افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے، کیونکہ امداد کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد کو ایک تنگ جگہ پر کھڑے رہنے پر مجبور کیا گیا تھا۔اسرائیل کے عرب رکنِ پارلیمان احمد طیبی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکی کنٹریکٹرز پر الزام لگایا کہ انہوں نے بھوک سے نڈھال لوگوں کو خوراک کا جھانسا دیکر اپنے جال میں پھنسایا۔خیال رہے کہ امدادی تنظیم GHF خان یونس میں امریکا اور اسرائیل کے تعاون سے کام کر رہی ہے اور اس مرکز پر انسانی حقوق کی تںظیموں اور عالمی اداروں نے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 ہفتوں کے دوران غزہ میں امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ تنظیم ہیومینیٹیرین فاونڈیشن کے امدادی مراکز میں اب تک 875 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔علاوہ ازیں کم از کم 201 افراد دیگر مقامات پر امداد حاصل کرنے کی کوششوں کے دوران بھی ہلاک ہوگئے۔ اس طرح مجموعی تعداد 1100 کے قریب پہنچ گئیں۔

۔ 10 ہزار افراد فوری طبی امداد کے طلب گار

یو این آئی

غزہ//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں 10 ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر بیرونِ ملک طبی امداد کی ضرورت ہے، لیکن اسرائیل نہ صرف ان کے محفوظ انخلا میں رکاوٹ بنتا ہے بلکہ ہسپتالوں تک ضروری طبی سامان کی ترسیل بھی سختی سے محدود کر رہا ہے جبکہ طبی مراکز کو نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) سے وابستہ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ہانی اسلیم نے الجزیرہ کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے سے پہلے کئی ممالک غزہ کے مریضوں کو قبول کرنے پر آمادہ تھے، لیکن اسرائیل نے اکثریت کو غزہ سے نکلنے کی اجازت ہی نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ’زیادہ تر اوقات میں مریضوں کو انکار کر دیا جاتا تھااور اگر کسی مریض کو نکلنے کی اجازت مل بھی جاتی، تو ان کے ہمراہ جانے والے کو روک لیا جاتااور ان فیصلوں کی کوئی واضح وجہ یا جواز بھی نہیں دیا جاتا تھا‘۔اسلیم نے بتایا کہ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے اور ان کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کے منصوبوں کے بعد کئی ممالک نے طبی مریضوں کو قبول کرنے سے گریز کرنا شروع کر دیا۔انہوں نے کہاکہ ’اس سیاسی صورتحال نے ان ممالک کو بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، جو پہلے مریضوں کو قبول کرنے کے لیے تیار تھے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف بمباری کے زخمیوں کو ہی نہیں بلکہ کینسر، گردوں کی خرابی اور دل کی بیماریوں جیسے دائمی امراض کے مریضوں کو بھی بیرونِ ملک علاج کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ غزہ میں صورتحال تباہی سے بھی آگے جا چکی ہے۔

یورپی یونین اسرائیل سے معاہدے معطل کرے :نمائندہ اقوام متحدہ

یو این آئی

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے یورپی یونین سے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کو معطل کرنے پر زور دیا ہے ۔فرانسسکا البانی یورپی یونین پر اسرائیل کے ساتھ ایسوسی ایشن کے معاہدے کو معطل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے ہیں اور انہوں نے خبردار کیا ہے کہ تجارت جاری رکھنے سے یہ بلاک بھی “نسل کشی میں ملوث قرار دیا جائے گا۔ایکس پر پوسٹس کی ایک سیریز میں، البانی نے لکھا کہ ای یو معاہدے کو معطل کرنے کے لیے “قانونی طور پر پابند ہے ، غزہ میں اسرائیل کے طرز عمل کا دفاع کرنا “نہ صرف ضرورت سے زیادہ ہے بلکہ یہ بھیانک ہے ۔انہوں نے اسرائیلی جنگی رہنماؤں کے لیے “انصاف اور احتساب کا مطالبہ کیا۔البانی نے کہا کہ یورپی یونین اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری پارٹنر ہے جو کہ امریکہ سے تقریباً دوگنا ہے ، اور “ایک ایسی معیشت کے ساتھ تجارت کرتی ہے جو قبضے ، نسل پرستی اور نسل کشی سے جڑی ہوئی ہے۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اسرائیل کے خلاف ممکنہ کارروائی پر بات کرنے کے لیے برسلز میں ملاات کر رہے ہیں۔اسرائیلی جرائم بے نقاب کرنے والی اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر دیں۔فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم پر آواز اٹھانے والی فرانسسکا البانیز نے امریکی پابندیوں کو اسرائیل پر تنقید کا بدلہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی جدوجہد پر پابندیاں لگانا مکمل طور پر غیراخلاقی ہے امریکا کے اقدام مجھے خاموش نہیں کرا سکتے اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے ، امریکی پابندیاں مافیا جیسے دھمکی آمیز انداز کی عکاسی کرتی ہیں ان پابندیوں کا مقصد خوف پھیلا کر لوگوں کو انصاف مانگنے سے روکنا ہے ۔فرانسسکا البانی فلسطینی علاقوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے نسل کشی کی معیشت پر اپنی رپورٹ کا دفاع کیا ہے اور لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں۔البانی نے 48 فرموں پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ اور مغربی کنارے پر قبضے سے فوجی سازوسامان فراہم کر کے یا اسرائیلی حکومت کے بانڈز خرید کر مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو کچھ اصولوں کی پابندی کرنا ہو گی، بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیون کو قتل کرنا سرخ لکیر عبور کرنا ہے اسرائیلی حملوں میں57ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

بین الاقوامی

ایران کسی بھی نئے حملے کا جواب دینے کیلئے تیار:خامنہ ای

July 16, 2025
بین الاقوامی

ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود پوتن یوکرین سے جنگ جاری رکھیں گے

July 16, 2025
بین الاقوامیتازہ ترین

ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے: ہندوستانی سفارتخانہ

July 16, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?