Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

امت کی مجموعی ترقی کا لائحہ عمل | علما ءو دانشوران کے لیے ایک بہترین گلدستہ تبصرہ

Towseef
Last updated: June 7, 2024 10:02 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

مفتی مشکور احمد

جب ہم تاریخ کے آئینہ میں گزشتہ اقوام کے عروج وزوال کی داستانیں پڑھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان نسل ایک ایسا قیمتی سرمایہ ہے جس پر ملک و ملت کی ترقی وتنزلی کا مدار ہے، اگر کسی معاشرے کو تندرست و توانا نوجوان میسر آجائیں تو وہ معاشرہ بھی صحت مند و توانا ہوجاتا ہے، تاریخ شاہد ہے کہ نوجوانوں ہی نے دنیا کی تمام تحریکوں کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، نیز نوجوانوں کے وجود میں موجود توانائی ہزاروں ایٹمی ری ایکٹروں سے زیادہ ہوتی ہے اور نوجوان ہی پہاڑوں کو ہلانے اور دریاؤں کے رخ موڑنے کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں۔

اسی کی ایک نظیر ہمارے سامنے مفتی قیام الدین قاسمی کی شکل میں موجود ہے جو اس پر فتن دور میں قرآن و سنت کی بالادستی اور سسکتی امت کی مجموعی ترقی کے جذبے سے سرشار ہیں، مفتی صاحب نے اپنے دل کی کڑھن کو قوم کے مغز (علماء ) کے سامنے ایک بہترین گلدستے کی شکل میں پیش کیا ہے اور وارثین انبیاء کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ کیا در حقیت ہم وارثین انبیاء کہلانے کے مستحق ہیں ؟ کیا ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے؟ نیز ہم کوتاہ نظر اور تہی دامن لوگوں کے حوصلوں کو تقویت پہنچانے کا کام بھی بڑے احسن طریقے سے انجام دیا ہے اور پژمردہ قلوب کو تازگی بخشی ہے۔
مفتی قیام الدین صاحب سے ہماری تقریبِ شناسائی بایں طور ہے کہ شاہی مرادآباد میں دورۂ حدیث کے سال (اس وقت مفتی صاحب افتا (2017) کی تعلیم حاصل کررہے تھے) ٹی اسٹال پر گاہے بگاہے ملاقات ہوتی تھی، ساتھ میں مفتی مبشر مئو والے بھی ہوتے تھے، ایک دو بار جم میں بھی ساتھ میں ایکسرسائز کی، اور جمعے کے دن آپ کو شاہی مسجد کے حوض میں تیراکی کرتے بارہا دیکھا۔ شخصیت کو دیکھ کر کبھی یہ نہیں لگا کہ کوئی بڑا قابلِ قدر کارنامہ انجام دیں گے لیکن رب العالمین جب جس سے چاہے کام لے لے۔

آپ کی اس کتاب کے بارے میں جب معلوم ہوا اور اکابر کی تقریظات کو دیکھا تو بڑی فرحت ہوئی۔ لہٰذا ہم نے بھی ایک کتاب کا آرڈر دیا، درس و تدریس اور دیگر انتظامی امور کی مشغولی کے باوجود چار دنوں میں کتاب کا بالاستیعاب مطالعہ کیا۔ واقعی یہ کتاب اتنی شاندار ہے جو ہر پڑھے لکھے مسلمان اور قوم کے تئیں فکر مند اور درد دل رکھنے والے علماء و دانشوران کے مطالعے میں ضرور رہنی چاہیے اور دور رس فکر کے حامل مقتدیٰ حضرات کو ایک بار ضرور اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ مفتی صاحب نے ہمارے دل کی ترجمانی کی ہے، کتاب کو پڑھ کر لگ رہا تھا کہ مصنف کے اور میرے خیالات تقریبا ًایک ہی ہیں، میں کچھ دنوں بعد اپنے اس علاقے کے دیہات کا سروے کرانے کے ارادے سے نکلنے ہی والا تھا اور حسن اتفاق کہ کتاب میں سروے کا ایک منظم طریقہ بتلایا گیا تھا۔لہٰذا اب سروے مصنف کے تحریر کردہ ضابطوں کے مطابق ہی کراؤں گا ،ان شاءاللہ۔

اس کتاب کے مطالعے سے پہلے راقم الحروف ملک میں ہونے والے الیکشن پر سوشل میڈیا (ٹیوٹر یو ٹیوب ) کے ذریعے گہری نظر رکھے ہوئے تھا جس کی وجہ سے موبائل فون پر زیادہ وقت گزر رہا تھا جس سے راقم خود بھی پریشان تھا، لیکن اس کتاب کے مطالعے کے بعد ایک بڑا فائدہ یہ ہوا کہ موبائل کی طرف التفات اور توجہ بالکل نا کے برابر ہے جو میرے لیے بڑے ہی سکون کا باعث ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے ہم لوگوں کو صحیح نہج پر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے، لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے والا بنادے، صاحب کتاب کو ان کے اس عظیم مشن میں بھرپور کامیابی عطا فرمائے اور ہم لوگوں کو بھی اسی مشن پر کام کرنے والا بنائے۔ ایک کتاب کی قیمت 330 ہے، ڈیلیوری فری ہے، چار سے زائد منگوانے پر 250 میں مل جائے گی۔
رابطہ۔ 8439955239

[email protected]
��������������?

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بالائی علاقوں میں بارشوں سے بڑے پیمانے پرنقصانات | 300بھیڑ بکریاں ہلاک، متعدد نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
خطہ چناب
بانہال کے شعلہ بیان عالم دین محمد یعقوب ربانی 64 سال کی عمر میں فوت فضاء سوگوار،مولانا رحمت اللہ قاسمی کی پیشوائی میں سینکڑوں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت
خطہ چناب
ناشری ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری
خطہ چناب
امرناتھ یاتریوں کی بس کیلا موڑ ٹنل کے اندر حادثے کا شکار | چار یاتری معمولی زخمی ،ز خمیوں کی حالت مستحکم:حکام
خطہ چناب

Related

کالممضامین

وزیراعظم مودی کا دورۂ مالدیپ | ہند۔مالدیپ دوطرفہ تعلقات کا تاریخی پس منظر

July 22, 2025
کالممضامین

کشمیرکی دستکاریاں اور ہنرمند کاریگراں | کیا پشمینہ کی نرم دھاگے اُمید بُن رہے ہیں؟ صنعت

July 22, 2025
کالممضامین

کھیرے اور لوکی۔ بہتر پیداوار کیسے حاصل کریں؟

July 22, 2025
کالممضامین

! آن لائن گیمبلِنگ ایپس تفریح نہیں، تباہی ہے شارٹ کٹ سے کمائی کا خواب، دائمی نقصان کا انجام

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?