نیوز ڈیسک
نئی دہلی //وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو یہاں جموں و کشمیر سے پارٹی کے کور گروپ کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تنظیمی امور اور مرکزی علاقے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران بشمول مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، دیویندر سنگھ رانا، ایم پی جوگل کشور اور شکتی راج پریہار نے میٹنگ میں شرکت کی۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چْگ، جو مرکزی علاقے میں پارٹی کے امور کے انچارج ہیں، اور شریک انچارج آشیش سود نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کی مشق کے بعد سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی۔