سرینگر//پولیس نے امت اسلامی کی کانفرنس پر قد غن لگا کر لوگوں کواس پروگرام میں شرکت کرنے سے روک دیا۔موصولہ بیان کے مطابق اتوار کو پولیس نے کوکرناگ میں امت اسلامی کی ایک کانفرنس منعقد ہونے جارہی تھی کہ پولیس کی بھاری تعداد نے اُس مقام کو ہی گھیرے میں لے لیا اورلوگوں کی آمد و رفت پہ پابندیاں عائد کی گئیں۔ کانفرنس کی قیادت میرواعظ جنوبی کشمیر قاضی احمد یاسر کر نے والے تھے اور ان کے علاوہ وادی کشمیر کے کئی نامور عالم بھی اس میںشرکت کرنے والے تھے۔ امت اسلامی کے سربراہ قاضی احمد یاسرنے پولیس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر لاٹھیاں برسانے کے بعد اب دینی معاملات میں پولیس کی دخل اندازی دن بدن زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔بیان میں کسی بھی مہذب سماج یا قوم میں مذہبی آزادی کو چھین لینا قابل تشویش اور قابل مذمت ہے۔