سرینگر//ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے مطابق سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن جے اینڈ کے ڈویژن کشمیر میں سرینگر ضلع میں مختلف امتحانی مراکز میں 11جولائی2017ء سے ہائر سیکنڈری سکول 12ویں جماعت کے بائی انیو کے ل امتحانات کا انعقاد کررہا ہے ۔چنانچہ امتحانی عمل کے احسن طریقے سے انعقاد کو یقینی بنانے اورامتحانی مراکز میں امکانی بیرونی مداخلت کو روکنے کے لئے تمام مراکز کے200میٹر کے دائرے میں دفعہ144کا نفاذ ہوگا ۔یہ حکمنامہ 11جولائی سے امتحانی عمل پورا ہونے تک نافذالعمل رہے گا۔