امتحانات کے فوراً بعد نئی کلاسز شروع ہونگی ۔20اپریل سے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز نہیں

سرینگر //ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے کہا ہے کہ اسکولوں میں نیا تعلیمی سیشن 20اپریل 2023سے شروع نہیںہوگا۔ایک سرکاری بیان میں، ڈاکٹر تصدق حسین نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اداروں کے سربراہان کو پہلے ہی سے سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پہلی سے ساتویں اور نویں جماعت کے امتحانات کے عمل کو20 مارچ 2023 تک مکمل کریں اور امتحانات کے اختتام کے فوراً بعد نئی کلاسز شروع کریں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ ہدایات اس مقصد کے ساتھ دی گئی ہیں کہ طلبہ کا ایک دن بھی ضائع نہ ہو۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن سکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور تعلیمی سیشن کو جلد از جلد شروع کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔