امتحانات کا التواء ممکن نہیں :پبلک سروس کمیشن

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//جموں اینڈ کشمیر پبلک سروس کمیشن نے کمبائنڈسول سروسز ایگزامنیشن مینز ۔2016 کو 7؍ نومبر 2017 ء کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چند اخبارات میں چھپی خبر کی تردید کرتے ہوئے جے کے پی ایس سی کے ترجمان نے کہا کہ کمیشن کے پاس اس امتحان کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنے سے طلاب کا قیمتی وقت ضائع ہوگا اور پوری سلیکشن پروسس متاثر ہوگی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کمیشن اس امتحان کو منعقد کرنے کے لئے ایک مقررہ کیلنڈر ترتیب دینے جارہا ہے تاکہ مستقبل میں معیاد بند سلیکشن یقینی بنایا جاسکے ۔ کمیشن نے طلاب ، سول سوسائٹی اور میڈیا سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ امتحانات کا انعقاد وقت پر بغیر کسی رُکاوٹ کے انجام دیا جاسکے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *