سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور وزیر تعلیم نعیم اختر نے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مشتہر شیڈول کے مطابق ہی لئے جائیں گے۔ احتجاجی طالب علموں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے بعدوزیر تعلیم نے کہا کہ طالب علموں کا بوجھ کم کرنے کیلئے امتحانات میں رعایت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ادھر دسویں جماعت اور بارہویں جماعت میںز یر تعلیم طالب علموں بشمول نجی اور سرکاری سکول کے طلبہ کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکی امتحانات مارچ تک ملتوی کئے جائیں۔ وادی کے نجی اور سرکاری سکول میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات نے کل سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور امتحانات کومارچ تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقعہ پر احتجاج میں شامل طلبہ و طالبات نے سولیہ انداز میں پوچھا کہ اگر حکومت جنوبی کشمیر میں زمنی انتخابات منعقد نہیں کرسکی تو وہ جنوبی کشمیر میں امتحانات کیسے منعقد کرسکتی ہے۔ طلبہ وطالبات نے کہا کہ اگر حکومت مانتی ہے کہ امتحانات کیلئے حالات سازگار ہے تو وہ پہلے زمینی انتخابات منعقد کرکے دیکھائے۔ احتجاجی طلبہ وطالبات نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سیہوئی ملاقات کے دوران محبوبہ مفتی نے امتحانات وقت پر منعقدہونگے اور اب یہ بچوں کی مرضی ہے کہ وہ امتحانات میں حصہ لیں یا نہیں۔ادھر وزیر تعلیم نے طالب علموں کو بتایا ہے کہ وہ انکی مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور انکی مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے طالب عملوںکو بتایا کہ امتحانات ان کی بہتری کے لئے منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو اور وہ آئندہ ہونے والے مسابقتی امتحانات میں شمولیت کے لئے پوری طرح تیاری کرسکیں۔وزیر نے کہا کہ حکومت طالبعلموں کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے کے امکانات پر غور کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے تحت سوال نامے میں زیادہ اختیاری سوالات شامل کرنا یا نصاب میں کمی کرنا شامل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد فیصلہ لیا جائے گا۔ نیم اختر نے طالب علموں کو صلاح دی کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کر کے امتحانات کی تیاری کریں۔ ادھروزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے طالب علموں کو امتحانات مشتہر شیڈول پر منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے طالب علموں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’ حکومت محکمہ تعلیم ، سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن اور دیگر متعلقین کے ساتھ مشاورت کے بعد امکانات تلاش کر رہی ہے تا کہ آپ کا تعلیمی سال ضایع نہ ہو ‘‘ ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امتحانات پہلے سے مشتہر شدہ شیڈول کے مطاطق لئے جائیں گے تا ہم انہوں نے طالب علموں کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں مختلف مسابقتی امتحانات بشمول سی ای ٹی ، این ای ای ٹی اور جے ای ای میں شمولیت کیلئے خصوصی کوچنگ کلاسز کا اہتمام کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نامساعد حالات کے دوران کئی مسابقتی امتحانات کامیابی کے ساتھ منعقد کرائے گئے اور طالب علموں نے ان امتحانات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ نے والدین پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ارادوں کو اپنا تعاون دیں تا کہ اُن کے بچوں کے مستقبل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔