جموں// تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر پرکاش یاوڈیکر کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 16فرور ی کو امتحانات کے تنائو کو کم کرنے کے حوالے سے استفسار کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم اصغر حسن سامون ، سیکرٹری تعلیم فاروق احمد شاہ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجو دتھے۔الطاف بخاری نے مرکزی وزیرکو یقین دلایا کہ وادی کشمیر اور جموں صوبہ کے سرمائی زون کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہونے کے باوجود جموں، کشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے طلاب اس استفسار حصہ لیں گے ۔انہوں نے کشمیر اور جمو ں کے ڈائریکٹروں سے کہا کہ وہ چیف ایجوکیشن افسروںکے ساتھ رابطہ قائم کر کے لازمی اقدامات کریں۔