سرینگر// امام صاحب شوپیان میں مشتبہ افراد کی جانب سے جموں کشمیر بینک گارڈ سے 12بور رائفل اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ جنگجو سنیچرکو جموں کشمیر بینک برانچ امام صاحب میں داخل ہوکر وہاں تعینات بینک گارڈ سے بارہ بور رائفل اْڑانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔نوجوان کی شناخت نادش محی الدین کے طور پر ہوئی ہے۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران وادی میں کئی بینکوں پر ڈاکے ڈالے گئے، اور لاکھوں کی رقوم اڑا لیں۔