نئی دہلی// دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بد سلوکی کے معاملے میں آج جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ' آپ 'کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے خود سپردگی کردی۔امانت اللہ خاں نے خود سپردگی سے پہلے میڈیا سے کہا کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر دہلی کی' آپ' حکومت کو غیرمستحکم کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے وزیر،وزیر اعلی کے مشیر اور کارکنوں پر حملہ کیا گیا لیکن اس معاملہ میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسٹر پرکاش کی جانب سے شکایت کرنے کے بعد، پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔
گذشتہ شب مسٹر امانت اللہ کے گھر کے آس پاس پولیس فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔یو این آئی