گاندربل //نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی جانب گامزن کرنے کی پاداش میں امام مسجد اور طالب علم سمیت تین افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لایا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ارشد احمد میر ولد مرحوم محمد سبحان ساکن سہ پورہ گاندربل کو گرفتار کیا۔ وہ مقامی مسجد شریف میں امامت کے فرائض انجام دیتا تھا۔پولیس نے ان پر الزام لگایا کہ وہ نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کی ترغیب دیتا تھا۔انکے گائوں کے ہی ایک اور نوجوان22 سالہ طالب علم اشفاق احمد ڈار ولد عبدالمجید ساکن سہ پورہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔عرفان احمد وانی ولد علی محمد ساکن کھاگ بڈگام کو پولیس نے اس بنیاد پر گرفتار کیا کہ انہوں نے سہ پورہ گاندربل کے مقامی نوجوان روف احمد بٹ ولد عبدالرحمان کو عسکریت پسندی کی جانب راغب کرکے بندوق اٹھانے پر راضی کروایا۔تینوں افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن کھیربھوانی میں کیس زیر نمبر 52/2018 درج کیا گیا تھا۔تینوں پر سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لا کر انہیںکوٹ بلوال جیل جموں منتقل کردیا گیا ہے۔