سرینگر//امام صاحب شوپیاں میں پولیس کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک اور 4دیگر اہلکار شدید زخمی ہوئے ۔اس دوران وادی مےں دیگرسڑک حادثات مےں5 افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس کی ایک رکھشک گاڑی زیر نمبر JK22/2964کو اُس وقت بار بگ امام صاحب شوپیاں میں حادثے کی شکار ہوئی ۔پولیس اہلکاروں سے بھری یہ گاڑی کہیں جارہی تھی ،جس دوران ایک اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور سڑک پر پلٹ گئی ۔اس حادثے میں ایک افسر سمت 5اہلکار زخمی ہو ئے ،جنہیں فوری طور پر علاج ومعالجہ کےلئے اسپتال پہنچایا گیا ۔ ضلع اسپتال شوپیاں میں تعینات ڈاکٹر کو زخمی پولیس اہلکاروں میں سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نذیر احمد کو مر دہ قرار دیا ۔اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کو مزید علاج ومعالجہ کےلئے سرینگر منتقل کیا گیا ۔سڑک حادثے کے حوالے سے پولیس نے ایک کیس درج کیا ۔اس دوران سڑک حادثے مےں بندو کوکرناگ اننت ناگ کے نزدےک اےک اےکو گاڑی زےرنمبرJK18-6059 جس کو ڈرائےور مدثر احمد بٹ ولد محمد ےقےوب بٹ چلارہاتھا نے اےک راہگےر عبدالستار شےخ ولد عبدلاحد ساکن کھرٹی کو ٹکرمارکر زخمی کےا جس کوعلاج و معالجہ کےلئے اسپتال منتقل کےاگےا۔ پولےس نے کےس درج کر کے کاروائی شروع کی ۔ادھرسڑک کے اےک اور حادثے مےں رامپورہ چھتہ بل سرےنگر مےں اےک نامعلوم موٹر سائکل سوار نے اےک راہگےر حفےظہ بےگم زوجہ غلام نبی تےلی ساکن قلمدان پورہ کو ٹکرمارکر زخمی کےا جس کوعلاج ومعالجہ کےلئے صدر اسپتال سرےنگر منتقل کےاگےا۔ پولےس نے اس سلسلے مےں کےس درج کرکے تحقےقات شروع کردی۔ اس دوران سڑک کے اےک اور حادثے مےں شالورہ کپوارہ کے نزدےک اےک سنٹر کار زےرنمبرJK09-4250 اےک ٹاٹا سومو زےرنمبرJK09-235 کے بےچ آپس ٹکرہوئی نتےجے کے طور پر سنٹرو ڈرائےور سجاد احمد ملک ولد غلام محمد ساکن پچکورٹ زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کےلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال کرالہ پورہ منتقل کےاگےا۔ پولےس نے اس سلسلے مےں کےس درج کر کے تحقےقات شروع کردی۔ دریں اثناءسڑک کے اےک اور حادثے مےں سلورہ کرانسگ گاندربل کے نزدےک اےک لوڑ کےرےر زےرنمبرJK01H-6587 جس کو ڈرائےور ظہور احمد ہارون ولد غلام نبی ہارون ساکن خان ہرن بملورہ چلارہاتھا اےک زےن کار زےرنمبرUPG-6066 جس کو ڈرائےور نامعلوم چلارہاتھا کے ساتھ ٹکرہوئی اس حادثے مےں لوڑ کےر ےر ڈرائےور اور بلال احمد بٹ ولد عبدالحمےد بٹ زخمی ہوئے جن کوعلاج کےلئے سکمز صورہ منتقل کےاگےا۔ پولےس نے کےس درج کےا۔