شوپیان // یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے , کپ 2021 کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول امام صاحب میں منعقد ہوئی جس دوران ایک والی بال میچ بھی کھیلا گیا ۔ضلع یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر شوپیان گورمکھ سنگھ دتہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ اس تقریب میں دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایس ایس او نے شرکاء اور فیلڈ سٹاف کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔تقریب کے دوران کہا گیا کہ کھیلوں کے دوران کویڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کیا جائے ،تقریب میں موجود کھلاڑیوں اساتذہ اور طلباء نے سیفٹی پروٹوکول کے مطابق تقریب میں شرکت کی ۔